طاہر زمان کی انٹری:ہاکی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

طاہر زمان کی انٹری:ہاکی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ اولمپئن طاہر زمان بھی پرولیگ کیلئے بیلجیئم اور انگلینڈ جائیں گے ۔

 طاہر زمان کی پرو لیگ میں انٹری سے قومی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے طاہر زمان کو بحیثیت مبصر پرولیگ کیلئے یورپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیال رہے کہ پرو لیگ کے دورہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور طاہر زمان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے اور کپتان عماد بٹ سمیت کھلاڑیوں نے طاہر زمان کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار بھی کردیا تھا ،ذرائع کے مطابق کپتان عماد بٹ اور سینئر کھلاڑی پی ایچ ایف کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔ جبکہ پی ایچ ایف کے ذرائع نے کہا ہے کہ طاہر زمان مینجمنٹ کا حصہ نہیں ہیں اور ڈگ آؤٹ میں موجود نہیں ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں