انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ،پاکستانی ریسلرز کے گولڈ اور سلور میڈل
ہنوئی(سپورٹس ڈیسک)ویتنام میں منعقدہ انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
90 کلوگرام کیٹیگری میں عثمان لغاری نے گولڈ میڈل اور ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے میزبان ویتنام کے حریف کو شکست دی ۔ دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے حسن علی بھولا نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اردن کے دو، سعودی عرب کے ایک اور ویتنام کے دو ریسلرز کو شکست دی۔