آسٹریلیا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)فٹبال آسٹریلیا نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 17 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو عالمی کپ میں پہلی بار شرکت کریں گے جبکہ 2 غیر تجربہ کار کھلاڑی بھی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
اعلان کردہ سکواڈ میں اٹلی میں کھیلنے والے 22 سالہ اٹیکنگ مڈفیلڈر کرسٹیان وولپاتو بھی شامل ہیں، سکواڈ میں جاپان میں کلب فٹبال کھیلنے والے سٹرائیکر ٹیٹے ینگے بھی شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت تجربہ کار گول کیپر میٹ ریان اور ونگر میتھیو لیکی کریں گے ، جو اپنے کیریئر میں چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے آسٹریلوی فٹبالرز بن جائیں گے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹونی پوپووچ نے کہا کہ حتمی سکواڈ کے انتخاب میں مختلف عوامل کو مدنظر رکھا گیا اور بڑے ٹورنامنٹس میں بعض مشکل فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔