دوسرا ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا

دوسرا ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا

232 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز پر آؤٹ شاداب خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ایلِس کے 4 شکار، سیریز 1-1 سے برابر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 232 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ غازی غوری 37، عرفات منہاس رنز بناسکے ۔ کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلِس 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  اس سے قبل میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں