فرنچ اوپن ٹینس میں ایک اور اپ سیٹ ،ارینا سبالینکا کو شکست

فرنچ اوپن ٹینس میں ایک اور اپ  سیٹ ،ارینا سبالینکا کو شکست

پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرنچ اوپن ٹینس میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ٹاپ سیڈ ارینا سبالینکا بھی ویمنز سنگلز سے آؤٹ ہوگئیں۔

 ویمن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سبالینکا کو ڈیانا شنائیڈر نے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈ بیلاروس کی پلیئر کو عالمی نمبر 23 روسی کھلاڑی نے ناک آؤٹ کیا۔ڈیانا شنائیڈر کی کوارٹر فائنل میں جیت کا سکور 3-6، 7-5 اور 0-6 رہا۔ اس قبل ٹاپ سیڈ یانک سنر ،سابق چیمپئن نووک جوکووچ کو بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں