ایشین گیمز:نیپال، ملائیشیا ہانگ کانگ اور عمان نے کرکٹ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جاپان میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلوں کیلئے نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان نے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
سنگاپور میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ان چاروں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔یہ چاروں ٹیمیں اب ایشین گیمز میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور میزبان جاپان کے ساتھ شریک ہوں گی۔مردوں کے کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔