فٹبال ورلڈکپ کے ہائی رسک میچز ،ٹولوز میں بچوں اور نوجوانوں کیلئے کرفیونافذ

فٹبال ورلڈکپ کے ہائی رسک  میچز ،ٹولوز میں بچوں اور  نوجوانوں کیلئے کرفیونافذ

ٹولوز (اے ایف پی)فرانس کے شہر ٹولوز کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے بعض ہائی رسک میچوں کے دوران 16 سال سے کم عمر بچوں اور نوجوانوں پر رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں پیرس سینٹ جرمین  کی چیمپئنز لیگ جیت کے بعد ہونے والے ہنگاموں کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔شہر کے میئر جین لک موڈینس کے مطابق کرفیو ان میچوں کے دوران نافذ ہوگا جن میں فرانس کے مقابلے ، مراکش کے برازیل، سکاٹ لینڈ اور ہیٹی کے خلاف میچز اور تیونس اور نیدرلینڈز کا میچ شامل ہیں۔کرفیو کے تحت 16 سال سے کم عمر ایسے افراد جو کسی بالغ شخص کے ہمراہ نہیں ہوں گے ، انہیں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک شہر کے مرکزی علاقے میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں