فیفا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں حیران کن فرق
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا بھر میں فٹبال اور کرکٹ دونوں بے حد مقبول کھیل ہیں تاہم جب دونوں کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی ایونٹس، فیفا ورلڈ کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ، کی انعامی رقم کا موازنہ کیا جائے تو ایک حیران کن فرق سامنے آتا ہے ۔
فیفا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے نتیجے میں مجموعی طور پر 727 ملین امریکی ڈالر کی مالی رقم تقسیم کی جائے گی۔ دوسری جانب اگر کرکٹ کے حالیہ عالمی ایونٹ، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 پر نظر ڈالی جائے تو اس کی مجموعی انعامی رقم 11.25 ملین امریکی ڈالر رہی، جو فیفا ورلڈ کپ کے انعامی فنڈ کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔