ویسٹ انڈیز ویمنز نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

 ویسٹ انڈیز ویمنز نے نیوزی لینڈ  کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک)ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شیمائن کیمبل کی شاندار 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو7وکٹ سے شکست دیدی ۔

ساؤتھمپٹن میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 162رنز اسکور کئے ۔ بروک ہالیڈے نے 40، ایسا بیلا گیز نے 39رنز کی اننگز کھیلیں، الیا ایلین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، شیمائن کیمبل نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں