کینیڈا کے سابق وزیراعظم کی امریکا کے گول پر جشن کی ویڈیو وائرل

کینیڈا کے سابق وزیراعظم کی امریکا  کے گول پر جشن کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی امریکا کے گول پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جسٹس ٹروڈو کے امریکا کے گول پر خوشی کے اظہار پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔کسی نے کہا کہ محبت انسان سے کیا کیا کروا دیتی ہے ؟ ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری ساتھ موجود نظر آرہے ہیں۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا نے تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ میچ کی میزبانی کی۔سابق کینیڈین وزیراعظم کینیڈا کے بجائے امریکا کے افتتاحی میچ میں نظر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں