پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی کیلنڈر 27-2026 کا اعلان
اسلام آباد میں 6بڑے نیشنل ایونٹس شیڈول، خواتین پر خصوصی توجہ دی جائیگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کیلنڈر 27-2026 کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 6 بڑے نیشنل ایونٹس شیڈول،خواتین، جونیئرز اور اسکول لیول پر ٹیلنٹ ابھارنے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ نیشنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ2جولائی سے 11جولائی ،نیشنل انڈر-15 بوائز اینڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ 12 نومبر سے 22 نومبر ،نیشنل انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ2 جنوری سے 12 جنوری 2027ء ،نیول کپ (سینئر مینز) 16 مارچ سے 26مارچ 2027ء، چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ،5 اپریل سے 15 اپریل 2027ء ،نیشنل بینک گولڈ کپ: 25 اپریل سے 5 مئی 2027ء شامل ہیں ،پی ایچ ایف نے تمام تعلیمی اداروں، کالجوں، سکولوں، ڈسٹرکٹ اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایونٹس میں بھرپور اور معیاری شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیلنٹ ہنٹ ، کوچنگ کیمپس اور انٹر- سکول و انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت سے پہلے شروع کریں۔اعلامیے میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ قومی ہاکی کی بحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس پانے کے لیے تعلیمی اداروں اور صوبائی سپورٹس سٹرکچر کا متحرک ہونا ناگزیر ہے۔