ورلڈکپ، ایران کا میچ کے فوراً بعد امریکا چھوڑنے کی ہدایت پر شدید ردعمل
میکسیکوسٹی(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2-2 گول سے مقابلہ برابر رہنے کے بعد ایرانی ٹیم نے فیفا اور سفری انتظامات پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
کپتان مہدی طارمی، مڈفیلڈر محمد محبی اور ہیڈ کوچ امیر قلعہ غلینوئی نے دعویٰ کیا کہ ٹیم کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اور میچ کے فورا بعد لاس اینجلس چھوڑنے کی ہدایت نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی۔امیر غلینوئی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ریکوری کیلئے وقت درکار تھا لیکن انہیں فوری میکسیکو واپس جانے کا کہا گیا۔