چیمپئنز ٹرافی اٹھانا کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا :سرفراز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا 18 جون 2017 ایک سنہرا باب ہے ، جب قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔۔۔
قومی ٹیم کے اس وقت کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اٹھانا ان کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا۔ قومی ٹیم کے سپنر ابرار احمد نے بتایا کہ جب سرفراز احمد ٹرافی کراچی لائے تو وہ ان کے گھر گئے تھے ، تاہم رش کی وجہ سے ٹرافی کو قریب سے نہیں دیکھ سکے ۔ ابرار احمد نے کہا کہ آج ٹرافی کو قریب سے دیکھنا ان کے لیے ایک خاص لمحہ ہے ۔ فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا کہ اس وقت ٹیم کے نیٹ بولر تھے اور اس کامیابی کو وہ آج بھی فخر سے یاد کرتے ہیں۔ آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا کہ ٹرافی جیتنا پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ تھا اور سیمی فائنل و فائنل کی یادیں آج بھی ناقابلِ فراموش ہیں۔