بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل شیڈول میں تبدیلی پر غور

بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل شیڈول میں تبدیلی پر غور

آئندہ آئی پی ایل کا آغاز 10مارچ کو جبکہ اختتام 15مئی تک کیا جا سکتا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور شائقین کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت 2027 سے آئی پی ایل کا آغاز تقریباً 10 مارچ کو جبکہ اختتام 15 مئی کے آس پاس کیا جا سکتا ہے جو موجودہ شیڈول کے مقابلے میں تقریباً دو ہفتے پہلے ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کا انعقاد 28 مارچ سے 31 مئی تک ہوا تھا جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے ٹورنامنٹ عموماً مارچ کے آخر سے مئی کے اختتام یا جون کے آغاز تک جاری رہتا ہے ۔تاہم بی سی سی آئی حکام اب ٹورنامنٹ کو پہلے شروع کرنے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ ایونٹ کے آخری مرحلے کے دوران بڑھتی ہوئی گرمی اور پری مون سون بارشوں کے خدشات ہیں۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کا مقصد کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مئی کے وسط کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس سے میچز کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں