ایسے آغاز کی امید نہیں ،کرسٹیانو رونالڈو کا پیغام وائرل

 ایسے آغاز کی امید نہیں ،کرسٹیانو رونالڈو کا پیغام وائرل

ٹورنامنٹ بہت طویل ،توجہ اگلے مقابلے پر مرکوز کرنے کا وقت ہے ،فٹبالر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے خلاف پرتگال کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ اس میچ میں جہاں دنیا بھر کی نظریں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر جمیں تھیں، وہیں ان کی کارکردگی شائقین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ تاہم انہوں نے امید کا دامن نہ چھوڑا اور میچ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراپنا حوصلے سے بھرپور پیغام لکھا۔میچ کے اختتام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا، یہ وہ آغاز ہرگز نہیں تھا جس کی ہمیں توقع تھی، لیکن ٹورنامنٹ ابھی بہت طویل ہے ۔ اب وقت ماضی پر افسوس کرنے کا نہیں، بلکہ پوری توجہ اگلے مقابلے پر مرکوز کرنے کا ہے ۔ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پرتگال کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم ڈی آر کانگو نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے یورپی ٹیم کو ایک پوائنٹ پر محدود کر دیا۔ میچ کے بعد رونالڈو کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں