فاطمہ ثنا دی ہنڈرڈ کیلئے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی کرکٹر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا برطانوی کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ لیگ سے معاہدہ ہوگیا۔ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ ثنا کو برمنگھم فینکس نے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔۔۔
فاطمہ ثناکو آسٹریلیا کی لوسی ہملٹن کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی۔ فاطمہ ثنا دی ہنڈرڈ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو کم ازکم 15 ہزار پاؤنڈ ملیں گے ۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے دورہ سری لنکا کی وجہ سے فاطمہ ثنا کی دستیابی محدود میچز تک ہوسکتی ہے ، پاکستان نے 23 جولائی سے 4 اگست تک وائٹ بال سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے ۔