3بہنوں کا ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس مکمل کرنیکا اعزاز

3بہنوں کا ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون  کوچنگ کورس مکمل کرنیکا اعزاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کھیلوں کی فیملی کا بیک گراؤنڈ رکھنے والی لاہور کی 3 سگی بہنوں نے ایک ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس کا سی ای سی ایس لیول ون کوچنگ کورس کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔۔

 آمنہ شہزاد، عائشہ شہزاد اور فاطمہ شہزاد کے دادا فیاض محمود قریشی نیشنل ایتھلیٹ رہے جبکہ والد شہزاد قریشی نیشنل سوئمر رہے اور اب وہ کرکٹ کوچنگ سے منسلک ہیں۔تینوں بہنیں بی ایس ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی طالبات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں