ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ کا آغاز آج ملائشیا کے شہر سراوک میں ہوگیا، جو 21 جون تک جاری رہے گا۔۔۔
پاکستان نے ایونٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم نمبر 1 میں نور زمان اور ناصر اقبال جبکہ ٹیم نمبر 2 میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان شامل تھے ، دونوں پاکستانی ٹیموں نے اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا جس سے چیمپئن شپ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ۔