ورلڈ کپ کو بیچ دیا گیا، جرمن لیجنڈ فلپ لام کی فیفا کے صدر پر تنقید
برلن(سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے سابق ورلڈ کپ فاتح اور فٹبال لیجنڈ فلپ لام نے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کو بیچ دیا ہے ۔
جرمن اخبار میں اپنے کالم میں جس کا حوالہ ای ایس پی این نے بھی دیا ہے ، فلپ لام نے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ کو بیچا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال نے فٹبال کی ساکھ کو متاثر کیا ہے ، اس سے فٹبال کی ساکھ مجروح ہو رہی ہے ۔