میسی ورلڈ کپ میں 30میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول کا ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے ۔
فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے کیپ ورڈے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔کپتان نے ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ اضافی وقت میں میسی کے کارنر پر تیسرا گول سکور ہوا جو ان کی کامیابی کا سبب بنا۔یہ فیفا ورلڈ کپ میں ان کا ساتواں گول تھا، انہوں نے قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے 2022 ایڈیشن میں بھی سات گول کیے تھے ۔میسی ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے زیادہ سکورر ہیں اور کیپ ورڈے کے خلاف میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔