ویبھو سوریاونشی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو یادگار نہ بناسکے ۔
نوجوان کرکٹر ڈیبیو میچ میں 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سوریاونشی بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے بھارت کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو 16 سال 205 دن کی عمر میں کیا تھا جبکہ سوریاونشی نے 15 سال اور 99 دن کی عمر میں میں ڈیبیو کیا ہے ۔