نیشنل ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ،چار میچز کا فیصلہ

نیشنل ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ،چار میچز کا فیصلہ

نیشنل ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ،چار میچز کا فیصلہ چوتھے روز سندھ بی، بلوچستان، اسلام آباد اور پنجاب بی نے کامیابی حاصل کی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے چوتھے روز چار میچز کھیلے گئے ، جن میں سندھ بی، بلوچستان، اسلام آباد اور پنجاب بی نے کامیابی حاصل کی۔ پہلا میچ سندھ بی اور مردان ویمن اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جو کہ سندھ بی نے 0-10 سے جیت لیا۔ سندھ ب کی جانب سے امنہ فاطمہ نے 6 ، انشرا نے دو جبکہ عزت اور لاریب نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ بلوچستان اور سندھ اے مابین کھیلا گیا جو کہ بلوچستان نے 0-1 سے جیت لیا۔ بلوچستان کی جانب سے واحد گول رومال نے سکور کیا۔ تیسرا میچ اسلام آباد اور کے پی کے بی کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ اسلام آباد نے 0-1 سے جیت لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے واحد گول جویریہ عزیز نے سکور کیا۔ چوتھا میچ پنجاب بی اور سندھ سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب بی نے 0-1 سے جیت لیا۔ پنجاب بی کی جانب سے واحد گول اسما شہزاد نے سکور کیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں