پاکستان ٹیم کے آئندہ سال بھی دورہ انگلینڈ کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال دورہ انگلینڈ کا امکان ہے جس پر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔
پی سی بی نے ورلڈکپ 2027 کی تیاریوں کے لیے آئندہ برس انگلینڈ میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا پلان بنا یا ہے ۔ مجوزہ سیریز میں ایک ٹیسٹ بھی شامل ہو گا، ابھی اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دیا جانا باقی ہے ۔آئی سی سی ورلڈکپ 2027 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر کھیلا جانا ہے۔