نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3بولنگ مشین نصب

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3بولنگ مشین نصب

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب کر دی ہے ، جس کا مقصد قومی کرکٹرز کو میچ جیسے ماحول میں جدید طرز کی پریکٹس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ جدید بولنگ مشین بیٹرز کو بہتر تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔ مشین کی فرنٹ سکرین پر بولر کی ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن دکھائی دیتی ہے ، جس سے بیٹرز کو بولر کے ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔مشین میں لائن، لینتھ، رفتار، سوئنگ اور گیند کی ہائٹ کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کوچز اور کھلاڑی انفرادی گیندیں، مکمل اوورز اور مختلف سپیلز محفوظ کر سکتے ہیں، جنہیں بعد میں میچ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں