فیفا فٹبال ورلڈ کپ :پرتگال کو ہرا کر سپین کوارٹر فائنل میں

فیفا فٹبال ورلڈ کپ :پرتگال کو ہرا کر سپین کوارٹر فائنل میں

ناروے سے ہار کر 5 بار کی چیمپئن برازیل ورلڈکپ سے باہر ،نیمار رو پڑے

ڈلاس،نیوجرسی (سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سپین نے پرتگال کو ایک،صفر سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،ڈلاس میں کھیلے گئے میچ میں سپین کی جانب سے فیصلہ کن گول میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں سکور کیا۔رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔شکست کے بعد ورلڈکپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے ۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے سکور کیے ۔ برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر سکور کیا۔ جیت کے بعد ناروے کی فٹ بال ٹیم نے سٹیڈیم میں تماشائیوں کو اپنی جیت کے جشن کے انداز میں جکڑ لیا، ڈرم بجانے کی ذمے داری میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ کے سپرد کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں