سابق عالمی چیمپئن عامر خان کا باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنے کا عزم

سابق عالمی چیمپئن عامر خان کا باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنے کا عزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان اسلام آباد کی طرح کراچی اور دیگر شہروں میں بھی باکسنگ اکیڈمیز قائم کرینگے ،برطانوی نثراد پاکستانی عامرخان منگل کو کراچی پہنچیں گے ۔

عامر خان ان دنوں جاری فیفا عالمی فٹبال کپ 2026کا میچ براہ راست بڑی سکرین پر دیکھنے کے لیے لیاری فٹبال سٹیڈیم بھی جائیں گے ، عامر خان نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان باکسرز کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی کی طرح ہمیں اب دوسرے شہر میں مزید کھولنے کی ضرورت ہے ۔ میرا مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز کا جال بچھاؤں تاکہ نوجوان باکسرز اپنی اہلیت اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں اور مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں