ورلڈ سکواش جونیئر انڈیویجوال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
نیاگرا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ورلڈ سکواش جونیئر انڈیویجوال چیمپئن شپ 2026 میں فاتحانہ آغاز کیا جہاں پاکستان کے چاروں کھلاڑی اپنے اپنے میچز جیت کر راونڈ آف 32 میں پہنچ گئے۔
راؤنڈ آف 128 میں نعمان خان نے نیوزی لینڈ کے ویہن چٹہوری ،راؤنڈ آف 64میں نعمان خان نے جاپان کے رین ماکینو، ۔راؤنڈ آف 128 میں یحیحی خان نے سوئٹزرلینڈ کے مورس فرے ،راؤنڈ آف 64 میں یحیحی خان نے جاپان کے شو تاکاہاشی کوہرایا ،راؤنڈ آف 128 میں عمیر عارف کو سری لنکا کے متیشا وجے سکارا کیخلاف واک اوور ملا،راؤنڈ آف 64 میں عمیر عارف نے مکاو کے کاہے لے اورراؤنڈ آف 64 میں عبداللہ نواز نے جرمنی کے کورینٹین بونیور کو شکست دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments