فیفا کا ورلڈ کپ 2026کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان

فیفا کا ورلڈ کپ 2026کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان

لیونل میسی، کیلیان ایمباپے اور ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو شامل کیا گیا

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں عالمی فٹبال کے نمایاں ستاروں کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے سٹار سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔فیفا کے مطابق مڈفیلڈ میں سپین کے کپتان اور گولڈن بال کے فاتح روڈری، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے شامل ہیں۔دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کے ساتھ سپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو جبکہ ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز کو منتخب کیا گیا ہے ۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ یہ ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، اثر انگیزی اور پورے ٹورنامنٹ میں مستقل بہترین کھیل کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...