پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت، پہلے ٹیسٹ میں شکست

پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت، پہلے ٹیسٹ میں شکست

ویسٹ انڈیز کے 211 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 120 رنز پر آؤٹ بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناقابل شکست ،جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں

ٹاروبا(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں ایک،صفر سے برتری حاصل کر لی۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ ٹاروبا کے برائن لارا اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا میچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا، جہاں 40 وکٹیں فاسٹ بولرز کے حصے میں آئیں۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا، جہاں ویسٹ انڈین بیٹرز ٹوٹل 181 رنز تک پہنچا کر آل آؤٹ ہوگئے ۔ تاہم پہلی اننگز کی 29 رنز کی برتری کے بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔ محمد علی 4 اور محمد عباس 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے ۔ مشکل وکٹ پر یہ ہدف پاکستانی بیٹرز کے سامنے پہاڑ بن گیا۔ بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھلاڑی ان کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 120 رنز پر آؤٹ ہو گئی، بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد عباس نے 23 رنز بنائے ۔جیڈن سیلز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...