خیبرپختونخوا حکومت عمران خان سٹیڈیم پی سی بی کو دینے کیلئے تیار
پشاور (سپورٹس ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کو دینے کیلئے تیار ہے ۔۔۔
ذرائع کے مطابق کے پی حکومت اور پی سی بی کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور شرائط طے کرنے کے لیے مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے پی سی بی سے معاہدے کا بھی جائزہ لے رہی ہے ۔ مشیر کھیل تاج محمد ترند کا کہنا ہے کہ ابھی پی سی بی کو سٹیڈیم حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments