حصص بیچنے کا منصوبہ ،یوئیفاکا فیفا ورلڈ کپ بائیکاٹ کا اعلان

حصص بیچنے کا منصوبہ ،یوئیفاکا فیفا ورلڈ کپ بائیکاٹ کا اعلان

منصوبہ اس حد سے تجاوز ہے جسے فٹبال کے منتظم اداروں کو عبور نہیں کرنا چاہیے فٹبال کو بیچنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،فیصلہ سازی جمہوری طریقے سے ہو گی،فیفا

زیورخ (سپورٹس ڈیسک)یورپی ممالک نے فیفاکی جانب سے اپنے ٹورنامنٹس کے حصص پرائیویٹ انویسٹرز کو بیچنے کے منصوبوں کے ردعمل میں آنے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کرنے پر اتفاق کرلیا۔ فیصلہ یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA) کی 55 ممبر ایسوسی ایشنز کے ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا گیا۔ فیفا نے اس ہفتے کے شروع میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ایک نئی کمپنی فیفا فارورڈ انٹرپرائزز میں اقلیتی حصص بیچنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ورلڈ کپ اور کلب ورلڈ کپ سمیت اس کے بڑے مقابلوں کے تجارتی امور کو چلائے گی۔ یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ یہ اس حد سے آگے بڑھنے کے مترادف ہے جسے فٹ بال کے منتظم اداروں کو کبھی عبور نہیں کرنا چاہیے ۔ کونکاکاف نے بھی اس عمل پر تنقید کی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے کہا کہ وہ اس بات پر مایوس ہے کہ اتنی اہمیت کا حامل معاملہ بحث کا موقع ملنے سے پہلے ہی عام ہو گیا۔افریقی فٹ بال کنفیڈریشن نے مشاورت کے عمل میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ۔ فیفا نے پھیلنے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فٹ بال کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور تمام فیصلہ سازی جمہوری اور شفاف طریقے سے کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...