49سال بعد ،عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز میں 150سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے پاکستانی ٹیسٹ بیٹر
پورٹ آف سپین (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔
عبداللہ شفیق کی 160 رنز کی اننگز نہ صرف پاکستان ٹیم کیلئے میچ میں اہم ثابت ہوئی بلکہ یہ تاریخی اہمیت بھی رکھتی ہے ۔وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز سکور کئے تھے ۔واضح رہے پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئیں 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments