بروک لیسنر کا 49سال کی عمر میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیویارک (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے 49 سال کی عمر میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلام ہیل ان آ سیل میں بروک لیسنر کو نائیجیرین ریسلر اوبا فیمی نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔بروک لیسنر نے اوبا فیمی کو ڈبلیو ڈبلیو ای کا مستقبل بھی قرار دیا ہے ۔دی پیٹ میکافی شو میں بروک لیسنر نے کہا کہ میں آج یہاں انٹرویو دینے آیا ہوں تاکہ دنیا اور ہر کسی کو یہ بتاؤں کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں اور میں سب کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments