سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کااعزاز،بابرا عظم نے وسیم اکرم اور عمران خان کا ریکارڈ برابرکردیا

سب سے زیادہ مین آف دی سیریز  کااعزاز،بابرا عظم نے وسیم اکرم اور  عمران خان کا ریکارڈ برابرکردیا

پورٹ آف سپین(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئرآف دی سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا۔۔۔

 جس کے بعد انہوں نے سابق کپتان عمران خان اوروسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ تھا جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا 10واں ایوارڈ ہے ۔اس سے قبل وہ 5 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 4 مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔عمران خان اور وسیم اکرم 10 ،10بارپلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وقار یونس اس فہرست میں 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...