ٹیسٹ سیریز:قومی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی،آج آرام،کل پریکٹس

ٹیسٹ  سیریز:قومی  ٹیم  انگلینڈ پہنچ گئی،آج آرام،کل  پریکٹس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

قومی سکواڈ آرام کریگا جبکہ کل 10 اگست کو کاؤنٹی گراؤنڈ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کریگا۔پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 30 منٹ پر پریکٹس شروع کریگی۔پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں 1-1 سے برابر کرنے کے بعد براہ راست انگلینڈ پہنچی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...