سکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا نئے تعمیر تین سکواش کورٹس کا افتتاح
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکواش کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے تین سکواش کورٹس کا افتتاح کیا۔
جہانگیر خان کی نشترپارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لیجنڈ جہانگیر خان نے ربن کاٹ کر اور شاٹ کھیل کر نئے تعمیر ہونے والے تین سکواش کورٹس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو کامیابی کے لیے سخت محنت اور مسلسل پریکٹس کا پیغام بھی دیا۔تقریب کے دوران سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تینوں کورٹس پاکستان سکواش اکیڈمی کے حوالے کیے ۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن نے جہانگیر خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کمپلیکس میں چھ پریکٹس، ایک انٹرنیشنل اور ایک نیشنل اسکواش کورٹ سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سپورٹس حکام کے مطابق جدید اسکواش کمپلیکس سے نوجوان کھلاڑیوں کو جہاں عالمی معیار کی تربیت میسر آئیں گی وہیں یہ کھلاڑی مستقبل میں اپنے کھیل سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتے نظر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments