سٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کا 68برس کی عمر میں انتقال
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جارج میسی اپنی زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر کے درمیان گزارتے رہے جہاں ان کی اہلیہ اور بچوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔جارج میسی اپنے بیٹے لیونل کے فٹبال کیریئر میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے ۔ انہوں نے بارسلونا میں لیونل کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔لیونل میسی ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ بچپن سے ہی انہیں اپنے والد کی منظوری کی ضرورت محسوس ہوتی تھی اور ہر میچ کے بعد وہ ان سے اپنی کارکردگی کے بارے میں رائے ضرور لیتے تھے ۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل لیونل میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معروف ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے معافی مانگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments