ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ڈرا ہونا بھی مثبت چیز :اظہر علی

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ڈرا ہونا بھی مثبت چیز :اظہر علی

پاکستان کرکٹ کوآگے بڑھانے کیلئے 4سے 5سال کی منصوبہ بندی کرناہوگی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا:سابق کپتان

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار کسی کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ڈرا ہونا بھی ایک مثبت چیز ہے ، عبداللّٰہ شفیق نے شاندار کم بیک کیا ہے ، جو کہ آسان نہیں ہوتا۔ جس انداز سے بابر اعظم کھیل رہے ہیں، ہمیں پرانے بابر اعظم نظر آ رہے ہیں۔ ہم زیادہ تر چیزیں کپتان اور کوچ پر ڈال دیتے ہیں، حالانکہ گزشتہ 5 سال میں جن چیزوں پر کام کرنا چاہیے تھا، ان پر کام نہیں کیا گیا، جس کے باعث کارکردگی خراب ہوئی۔ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جو تبدیلیاں ابھی کی جا سکتی ہیں، وہ ضرور کی جائیں لیکن مستقبل کو دیکھنا بھی بہت ضروری ہے ۔ 4 سے 5 سال کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی تو ہی پاکستان کی کرکٹ آگے بڑھ سکے گی۔ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے ، انگلینڈ کی سیریز پاکستان کے لیے ایک چیلنج ضرور ہو گی مگر امید ہے کہ قومی ٹیم ماضی کی طرح انگلینڈ میں بھی اچھا کھیل پیش کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...