خوشدل شاہ کی قومی کرکٹ چھوڑنے کی خبروں کی تردید

خوشدل شاہ کی قومی کرکٹ چھوڑنے کی خبروں کی تردید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔

نومبر 2019ء میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے خوشدل شاہ اب تک قومی ٹیم کے لیے 15 ایک روزہ اور 38 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں۔قومی ٹیم سے باہر رہنے کے دوران دوروزقبل انٹرنیٹ پر 2 ماہ پرانا ایک انٹرویو دوبارہ گردش کرنے لگا، جس میں قومی ٹیم کے ایک اور آل راؤنڈر عباس آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ خوشدل شاہ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے پاس تقریباً 4 ماہ باقی ہیں اور اگر اس عرصے کے دوران انہیں قومی ٹیم میں طلب نہ کیا گیا تو انہیں پاکستان چھوڑنا پڑے گا۔تاہم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے وضاحت دیتے ہوئے زیرِ گردش خبروں کو جعلی اور بالکل بے بنیاد قرار دیا اورلکھا کہ پاکستان کی نمائندگی ہمیشہ میرے لیے اعزاز اور اولین ترجیح رہی ہے ، یہ جعلی خبر گردش کر رہی ہے کہ میں پاکستان کرکٹ چھوڑ رہا ہوں، جو بالکل غلط ہے ۔ مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...