شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک
لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، شان مسعود نے پہلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث معائنے کے لیے ٹریننگ سے باہر رہے ان کی انگلی کی انجری کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا اور ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔طبی معائنے کے بعد شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments