ابوظہبی ٹی 10لیگ ، فرنچائززکیلئے نئے مالکان کی تلاش
ڈیلوئٹ کی نگرانی میں بولی کا عمل جاری،حتمی پیشکشیں رواں ہفتے متوقع
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)کرپشن سکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ اپنے دسویں سیزن میں نئے انداز سے آگے بڑھنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ لیگ کے منتظمین کو امید ہے کہ نئی انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کی شمولیت سے اسے خطے میں ایک مستحکم اور اعلیٰ معیار کا سالانہ کرکٹ ایونٹ بنایا جا سکے گا۔2017 میں شروع ہونے والی یہ لیگ دنیا کا پہلا ٹی10 ٹورنامنٹ تھی تاہم گزشتہ برسوں کے دوران کرپشن سے متعلق معاملات، کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کے مسائل اور فرنچائز مالکان کی بار بار تبدیلی نے اس کی ساکھ کو متاثر کیا۔ان ہی چیلنجز کے باعث ابوظہبی حکومت نے رواں سال ابوظہبی کرکٹ اینڈ سپورٹس ہب کے ذریعے لیگ میں اکثریتی ملکیت حاصل کر لی ہے ۔ابوظہبی سپورٹس کونسل کے چیف ایگزیکٹو میٹ باؤچر کے مطابق حکومت کا مقصد لیگ میں ادارہ جاتی استحکام لانا اور فرنچائزز کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کرنا ہے ۔نئے ٹیم مالکان کی تلاش کیلئے ڈیلوئٹ کی نگرانی میں بولی کا عمل جاری ہے اور حتمی پیشکشیں رواں ہفتے متوقع ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ فی الحال لیگ کو آٹھ ٹیموں سے بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ اگلے تین برسوں میں توسیع بھی ترجیح نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments