لڑائی کرنیوالے یشسوی جیسوال اور اسیتھافریننڈ و کو جرمانہ

لڑائی کرنیوالے یشسوی جیسوال اور اسیتھافریننڈ و کو جرمانہ

دوسرے ٹیسٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی تلخ کلامی ،فزیکل ہونے کی کوشش کی بھار ت کی اننگز 9وکٹوں پر503رنزبناکرڈکلیئر،سری لنکاکے 2وکٹوں پر8رنز

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن باؤلر اسیتھا فرنینڈو کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے اورفزیکل ہونے کی کوشش پر جرمانہ کردیا۔آئی سی سی نے یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ۔آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ۔دوسری طرف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 2دن کا کھیل ہوچکا ہے اور بھار ت نے پہلی اننگز 9وکٹوں پر 503رنز بناکرڈکلیئر کی جبکہ سری لنکا کے محض 8رنز پر 2کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...