لارڈز میں ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا واقعہ، میچ میں 4 وکٹ کیپر
لندن(سپورٹس ڈیسک)1986 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے چار مختلف کھلاڑیوں نے وکٹ کیپنگ کی۔۔۔
انگلینڈ کے باقاعدہ وکٹ کیپر بروس فرنچ اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب فاسٹ بولر نیل فوسٹر کی گیند ان کے چہرے پر جالگی۔ ہنگامی صورتحال میں بل ایتھے نے وکٹ کے پیچھے دستانے سنبھالے ۔اس کے بعد انگلینڈ کے کپتان ڈیوڈ گاور نے میچ دیکھنے کیلئے موجود انگلینڈ کے سابق عظیم وکٹ کیپر باب ٹیلر کو واپس بلایا ،نیوزی لینڈ کے کپتان جیریمی کونی کی رضامندی کے بعد 45 سالہ باب ٹیلر نے فوری طور پر سفید جرسی پہنی دستانے سنبھالے اور میدان میں اتر گئے تاہم اگلے روز وہ دستیاب نہیں تھے جس کے بعد ہیمپشائر کے وکٹ کیپر بوبی پارکس کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا ۔یوں اس ایک ٹیسٹ میں بروس فرنچ، بل ایتھے ، باب ٹیلر اور بوبی پارکس نے وکٹ کیپر کے فرائض انجام دئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments