کوکلیئر امپلانٹ بچوں کی پیرا تائیکوانڈو پلیئرز سے ملاقات
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سماعت سے محروم 15 بچوں نے جناح سپورٹس کمپلیکس کے ملٹی پرپز انڈور ایرینا میں پاکستان کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
یہ تقریب آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ ایشین ریجن کے اختتامی روز منعقد ہوئی۔ یہ ملاقات پیرا کیوروگی مقابلوں کے موقع پر ہوئی، جس میں بچے اُن کھلاڑیوں سے براہِ راست ملے جو معذوری کے باوجود بین الاقوامی سطح پر کھیلتے ہیں۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور ٹائٹل سپانسر ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے منعقدہ تقریب کا مقصد سماعت کی کمزوری اور کوکلیئر امپلانٹ کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments