محمد حسنین سپیڈ میں تسلسل کے ساتھ قومی ٹیم میں کم بیک کے خواہشمند
لاہور (سپورٹس ڈیسک)این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شریک فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوں۔۔۔
، اب ہدف تسلسل کے ساتھ اچھی رفتار سے باؤلنگ کر کے قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے ۔26 سالہ محمد حسنین 15 ون ڈے میچز اور 28 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔، 2019 میں ون ڈے ڈیبیو اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر نے آخری ون ڈے فروری 2025 جبکہ آخری ٹی ٹونٹی میچ دسمبر 2024 میں کھیلا اور اب ان کا ہدف قومی ٹیم میں کم بیک ہے ۔ محمد حسنین نے کہا کہ کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہوا آ رہا ہوں، کوچز بہت سپورٹ کر رہے ہیں، سکھا رہے ہیں، کیمپ میں نوجوان فاسٹ باؤلرز بھی ہیں جو کہ اچھی چیز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments