محمد عباس کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900وکٹیں مکمل
57مرتبہ 5اور15بارمیچ میں 10وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں 5واں نمبر مل گیا
لندن(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ،انہوں نے انگلش اوپنر ایمو گے اور بین ڈکٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی فرسٹ کلاس وکٹوں کی تعداد 900 کرلی ہے ۔عباس نے یہ سنگ میل اپنے 222 ویں فرسٹ کلاس میچ میں عبور کیا،ان کے شاندار ریکارڈ میں 20.43 کی اوسط، 57 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 15 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے ۔اس سنگ میل کے ساتھ عباس اکیسویں صدی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن 2002 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد سے 1157 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر 1056 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا 1010 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ٹم مرٹاگ 959 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments