کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی

 کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31دن  بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سوات کے معروف مقامی کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی دشوار گزار پہاڑی چوٹی سے تلاش کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق سید علی شاہ 31 روز قبل فلک سیر کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے ۔ ڈرون کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران سید علی شاہ کی میت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دشوار گزار اور بلند پہاڑی مقام کے باعث میت کو نیچے منتقل کرنا انتہائی مشکل قرار دیا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید علی شاہ کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے فوری طور پر آبائی علاقے منتقل کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...