مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا پنچز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

مارشل آرٹسٹ عرفان محسود  کا پنچز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

اسلام آبا د(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

عرفان محسود نے 1 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 38 فل ایکسٹنشن پنچز کرکے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود نے بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 30 پنچز کا ورلڈ ریکارڈ ٹارگٹ رکھا تھا، پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈ بنا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...