یو ایس اوپن ٹینس ،کارلوس الکاراز دوسرے راؤنڈ میں داخل

 یو ایس اوپن ٹینس ،کارلوس الکاراز دوسرے راؤنڈ میں داخل

جاپان کی ناؤمی روسی حریف اناستاسیا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)سپین کے ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے کلائی کی انجری سے صحتیاب ہو کر 4 ماہ بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ذریعے کورٹ میں شاندار واپسی کی ہے ۔ 23 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں روس کے حریف کھلاڑی رومن سیفیولن کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ الکاراز نے سیفیولن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

جاپان کی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں روسی حریف کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخارووا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ ناؤمی اوساکا نے اناستاسیا ولادیمیرونا زاخاروواکے خلاف ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 6-7(3-7)سے فتح حاصل کی۔ میچ کے دوران ناؤمی اوساکا نے بہترین سروسز کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 2 ٹائی بریکر سیٹ جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔ٹینس کورٹ میں اپنے انوکھے فیشن کی وجہ سے مشہور ناؤمی اوساکا اس بار بھی ایک منفرد اور جاذبِ نظر سفید گاؤن پہن کر کورٹ میں داخل ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...