آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کے سپرد
ایونٹ کے میچز 14 سے 28 فروری تک ممبئی اور ودورا میں کھیلے جائیں گے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ،سری لنکا اوربھارت کی ٹیمیں شریک
دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی سری لنکا کے بجائے بھارت کو مل گئی۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے میچز 14 سے 28 فروری تک ممبئی اور ودورا میں کھیلے جائیں گے ۔ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹیمیں ویمنز ٹی ٹوینٹی رینکنگ کی بنیاد پر ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹاپ 6 ٹیموں کی رینکنگ کیلئے 6 جولائی کی کوالیفکیشن کٹ آف تاریخ رکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے ابھی آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ریفارمز پر عمل کرنا ہے ۔ ریفارمز کے حوالے سے معاملات جولائی میں آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں طے کئے گئے تھے ۔آئی سی سی نے تین امیدوار وینیوز بنگلہ دیش، بھارت اور جنوبی افریقہ کا جائزہ لیا تھا، وینیو کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے ۔خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی سری لنکا میں ہونا تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments